سبی میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے سابق افسر شہید

سبی میں چینک چوک کے قریب نامعلوم حملہ آور کی فاٸرنگ سے سی ٹی ڈی کے سابق ڈی ایس پی خالد مری شہید ہوگٸے۔

جمعہ کے روز چینک چوک پر مری پلازہ کے قریب اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خالد مری شدید زخمی ہوئے۔

خالد مری کو سی ایم ایچ  منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ مراد جمالی میں زمینی تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا جسےسٹی پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت رب نواز مری کے نام سے ہوئی۔