سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

لاہور: سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، تحریک انصاف کو خیر باد کہتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، منفی سیاست کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پارٹی سے جڑے کئی بڑے بڑے نام پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرچکے ہیں۔