نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر خزانہ کو حساس اداروں نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی (سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور دیگر اداروں) نے سابق وزیر خزانہ چدم برم کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ پر بدعنوانی کا الزام ہے۔ جس کے تحت انہیں دو قانون نافذ کرنے والے ادارے 28 روز تک اپنی تحویل میں رکھیں گے۔
کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی درخواست ضمانت دائر کی ہوئی تھی جس کے خلاف سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے چدم برم کی گرفتاری کا حکم دیا۔
#ChidambaramArrested – Guess is that @PChidambaram_IN might have to spend at least 28 days in custody under both agencies. @Arunima24 with details on #Viewpoint with @bhupendrachaube. pic.twitter.com/CgsSuXebVh
— News18 (@CNNnews18) August 21, 2019
سی بی آئی حکام کے مطابق سابق وزیر تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے تھے اور وہ گرفتار سے بچنے کے لیے کانگریس جماعت کے ہیڈ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے۔
کانگریس جماعت نے سینئر رہنما کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد مخالفین کو نشانہ بنانا شروع کردیا‘‘۔ ترجمان کانگریس جماعت نے مطالبہ کیا کہ چدم برم کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ وہ کیس میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔
#WATCH P Chidambaram taken away in a car by CBI officials. #Delhi pic.twitter.com/nhE9WiY86C
— ANI (@ANI) August 21, 2019