سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائیگا۔
سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہر کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شرمناک عمل ہے۔ ہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
سابق گورنر نے مزید لکھا کہ ایسے وقت میں جب عوام بارشوں کی تباہ کاریوں سے پریشان تھی، بجلی کے نرخ بڑھا کر خاموشی سے واردات کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائے گا۔
امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شرمناک عمل ہے عوام بارشوں کی تباہ کاریوں سے پریشان تھی کہ خاموشی سے واردات کی گئی مہنگی بجلی مہنگے منصوبے ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائیں گے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) July 26, 2022