ممبئی: بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کے آغاز اور اختتام پر دل کے مریضوں کی تعداد کا مطالعہ ہونا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ کی صورت حال پر تبصرے میں کیا۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش اور زمبابوے کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 3 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔
میچ میں لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہوتی رہی ، آخری میچ نے تو شائقین کرکٹ کے دل کی دھڑکن کو تیز کردیا، آخری گیند پر زمبابوے کو 5 رنز درکار تھے لیکن ڈاٹ بال کے باعث ٹیم کو کوئی رن نہیں ملا اورکھلاڑی مایوسی کے عالم میں پویلین کی جانب بڑھ گئے۔
اسی دوران امپائر نے نو بال کا اشارہ کیا، جس پر پہلے تو تمام کھلاڑی حیران ہوئے اور پھر میدان میں واپس گراؤنڈ میں آگئے۔؎
اب صورت حال کچھ یوں تھی کہ زمبابوے کو آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، تاہم بیٹر بال مس کرگیا جس کے باعث بنگلادیش کو فتح مل گئی۔
I think there should be a study about number of heart patients before and after an ICC event especially in the subcontinent 😅 Last ball thrillers making the tournament exciting though 🔥 #BANvZIM #T20WorldCup
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) October 30, 2022
اسی صورت حال کو لیکر وسیم جعفر نے ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کیا، انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں آئی سی سی ایونٹ سے پہلے اور بعد میں برصغیر میں دل کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مطالعہ ہونا چاہیے، کیونکہ یہاں آخری گیند تک آنے والے سنسنی خیز مقابلے ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بائیس کو یہ تیسرا میچ تھا جس کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، اس سے قبل پاکستان اور بھارت سمیت پاکستان اور زمبابوے کے میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا تھا۔