پی پی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کو خیبر پختونخوا سے بڑی سیاسی کامیابی مل گئی

کراچی: پیپلز پارٹی ملیر کے رہنما اور سابق ایم این اے شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل بکراپڑی روڈ محمدی گراؤنڈ میں صبح 11 بجے ادا کی جائے گی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےانتقال پرملیرمیں 3 روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر محمد بلوچ پیپلزپارٹی کا مخلص اور سچا جیالا تھا شیر محمد بلوچ نےصوبائی اورقومی اسمبلی میں ملیرکےحقوق کی بات کی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیرمحمدبلوچ کےانتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اور ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔