’بابر کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری ختم کردی‘

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بابر اعظم کو باہر کرنے پر طنزیہ پوسٹ شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اور اے کیٹگری ختم کردی صرف کنگ کی وجہ سے، اس کو بولتے ہیں بابر اعظم پریشر سلیکشن کمیٹی ڈر گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت بابر اعظم کا سلیکشن کمیٹی پر اتنا پریشر ہے کہ اگر نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لے لی تو پورے پاکستان میں شور پڑ جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری کو ختم کردیا گیا اور بابر سمیت کئی نامور کھلاڑی بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔

پول کو گزشتہ سال 27 سے 30 تک بڑھا دیا گیا ہے، جس میں 12 نئے نام کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ہیں، جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/pcb-central-contract-babar-rizwan-shaheen-demoted/

پانچ کھلاڑیوں نے گزشتہ سیزن میں مسلسل کارکردگی دکھانے پر ترقیاں حاصل کی ہیں۔ ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان سبھی کو کیٹیگری سی سے کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے،

مزید برآں، نو کھلاڑیوں نے اپنی جگہیں برقرار رکھی ہیں جن میں عبداللہ شفیق، نعمان علی، ساجد خان، اور سعود شکیل کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔ کیٹیگری ڈی میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، اور محمد وسیم جونیئر۔ اور شاہین شاہ آفریدی کیٹیگری بی میں شامل ہیں۔

نیا اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک چلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔