پی آئی اے کا سابق اعلیٰ افسر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ڈائریکٹر انجنیئرنگ پی آئی ‏اے مقصود احمد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ہیومن رائٹس کیس میں قومی خزانےکو تقریباً سوا ارب کا ‏نقصان پہنچایا گیا سپریم کورٹ نےپی آئی اےاسپیشل آڈٹ کاحکم جاری کیاتھا۔

ترجمان نے بتایا کہ آڈٹ پیرا کےتحت غیر ملکی کمپنیوں سےغیرقانونی معاہدےکئےگئےتھے، ‏کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کیا اور ٹھوس شواہد کے بعد سابقہ ‏ڈائریکٹر انجینئرنگ مقصوداحمد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں ‏جاری ہے۔