ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادےموسیٰ گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موسیٰ گیلانی احتجاج کےلئےتھانہ چہلیک پہنچےتھے جہاں پولیس نے تلخ کلامی کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔
گرفتاری پر پیپلزپارٹی کےکارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا پابندیوں کے باوجود ملتان میں پیپلزپارٹی نے ریلی نکالی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موسیٰ گیلانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کے لیے تھانے پہنچے تھے کہ اس دوران پولیس سے ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی.
موسیٰ گیلانی کی گرفتاری پر درجنوں کارکن تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا، موسیٰ گیلانی نے تھانے کے دروازے پر آکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا.
I’m going to PS chehlyak to show solidarity with our arrested workers.
— Syed Ali Musa Gillani (@SyedMusaGillani) November 25, 2020
کارکنوں کی گرفتاری پر موسیٰ گیلانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ زیرِحراست کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تھانے جارہے ہیں۔