سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

پولیس نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقےسماہنی سے اس وقت حفاظتی تحویل میں لیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کیلئے سماہنی پہنچے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور انہیں میرپور منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل 9 مئی کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔