سابق بھارتی کھلاڑی منوج تیواری نے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش پر منافق قرار دے دیا۔
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14 ستمبر کو یو اے ای میں شیڈول ہے جس کے لیے دونوں نے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
اگر پاکستان اور بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیتے ہیں تو ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں مزید دو بار آمنے سامنے آسکتی ہیں۔
تاہم منوج تیواری نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کے بھارتی فیصلے پر سوال اٹھایا۔
یہ پڑھیں: گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے
گوتم گمبھیر کے مئی میں پاک بھارت کرکٹ تعلقات کو مکمل طور پر معطل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے تیواری نے انہیں منافق قرار دیا۔
تیواری نے ایک ہندوستانی کرکٹ نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ وہ کوئی منافق ہے کیونکہ اس نے کہا تھا کہ جب وہ ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں تھے تو کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کبھی میچ نہیں کھیلنا چاہئے، اب وہ کیا کرے گا؟ وہ اس ٹیم کا کوچ ہے جو ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گمبھیر استعفیٰ کیوں نہیں دے سکتے وہ کہہ سکتے ہیں کہ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ آپ پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔