سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس صدارتی نامزدگی دوڑ سے باہر

امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس جنہوں نے چند ماہ قبل 2024 میں ہونے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ اب ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مائیک پنس نے تیسرے تیسرے ریپبلکنز صدارتی مباحثے سے پہلے ہی انتخابی مہم ختم کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ ان کا وقت نہیں۔

انتخاب میں حصہ لینے کیلیے مائیک پنس نے انتخابی مہم کے دوران انہوں نے سابق صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی تھی۔

ٹرمپ صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے

ریپبلکنز صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدستور سر فہرست ہیں۔