ہاکی کے سابق عالمی پلیئر اصلاح الدین مبینہ طور پر اغوا

کراچی میں ہاکی کے سابق عالمی پلیئر اصلاح الدین کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز نے اصلاح الدین سے رابطہ کیا تو ہاکی پلیئر نے معاملے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوپہر کو گلستان جوہر میں دوست کی والدہ کےنمازجنازہ میں شرکت کیلئےمسجد گیا تھا گاڑی سے اترا3ملزمان نے پکڑا اور دھکے دیکر گاڑی کی پچھلی سیٹ پرلیٹادیا، دو ملزمان کے پاس اسلحہ موجود تھا۔

اصلاح الدین کے مطابق ملزمان سے میں نے کہا تم کیا چاہتے ہو، گاڑی چاہیےتو لےجاؤ، ملزمان ایک سے سوا گھنٹے تک کراچی کے مختلف علاقوں میں گھوماتے رہے جب کہ ملزمان نےجیب سےموبائل، پرس 15ہزار روپے بھی نکال لئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان صفورہ چورنگی کے قریب خالی جگہ پرگاڑی سے دھکا دے کر گاڑی لے کر فراہوگئے، گلستان جوہر تھانے اور15 کو فون کیا ہے، پولیس کی ٹیمیں میرےساتھ جائے وقوع کو بھی معائنہ کررہی ہیں۔

واقعے سے متعلق پولیس کا فوری طور پر کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔