اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے پھر سیاسی مذاکرات سے انکار کردیا اور واضح کہا کہ مینڈیٹ چور تین سیاسی جماعتوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حکومتی جماعتوں سے مذاکرات سے پھر انکار کردیا۔
اس حوالے سے ترجمان رؤف حسن نے بتایا کہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی نے واضح کہہ دیا مینڈیٹ چور تین سیاسی جماعتوں سےکوئی بات نہیں ہوگی۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے اشاروں پر ناچنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،مذاکرات سے پہلے ن لیگ اور پی پی اپنےسرپرستوں سےاین او سی تو لے لیں ، یہ اشاروں پرناچنے والی کٹھ پتلیاں ہیں،ان کی طنابیں کہیں اور سے ہلائی جاتی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ زرداری، شہباز، نواز شریف کوجیل میں اےسی میسرتھا، ہزاروں لوگ ملتے تھے، جیل میں کھابے چلتے تھے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ کیسے نظام میں ہم زندہ ہیں، چند ہزارروپے فراڈ کےملزم کوپندرہ سال قید سزا دے دی جاتی ہے اور اربوں کے ڈاکے مارنےوالےدندناتےپھرتےہیں، باربارحکمراں بن جاتے ہیں، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔
یاد رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات نہیں چاہتی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا تحریک چلائیں گے سڑکوں پر آئیں گے اس کے بعد پھر الیکشن ہی ہوں گے۔