راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 مارچ کو میرے گھر پر حملہ ہوا، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 14 مارچ کو وکلا نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ہم تفتیش میں تعاون کریں گے، وکلا کی یقین دہانی کے باوجود رینجرز اور پولیس گھر میں داخل ہوئی اور توڑ پھوڑ کی۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس دوبارہ مجھ پر حملہ آور ہوئی، مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ یہ مجھے گرفتار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو کے باہر ممکنہ گرفتاری کے خلاف پر امن احتجاج کی کال دی تھی۔