کراچی : کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، لاپتہ 14 ماہی گیروں میں سے4 کی لاشیں مل گئیں

ماہی گیروں کشتی

کراچی : کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتا 14 ماہی گیروں میں سے چار کی لاشیں مل گئیں تاہم باقی کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتا ماہی گیروں میں سے چار کی لاشیں مل گئیں، اسسٹنٹ کمشنرنے بتایا باقی لاپتا ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

چارماہی گیروں کی لاشیں کورنگی سر خانے منتقل کردی گئیں ہیں ، چودہ ماہی گیروں کی تلاش کےلیے کئے جانے والےآپریشن میں ملنےوالی چارلاشوں کی شناخت 21سالہ شکیل ولدثنااللہ ،50سالہ حسین بوڑھو ، 34 سالہ ہاشم ولد مٹھن وسایو اور 24 سالہ عالم ولدکلام بنگالی کے ناموں سے ہوئی۔

جی ایم فشریزاحمدیوسف بھٹی کا کہنا ہے کہ تمام ماہی گیرابراہیم حیدری اوراطراف کے رہائشی تھے تاہم دیگر لاشوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

احمد یوسف بھٹی نے بتایا کہ ابتدائی طورپرمیتوں کی تدفین کیلئے50ہزارفی کس دیاجائےگا، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ماہی گیروں کیساتھ ہے، ورثا کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک نیوی ،میری ٹائم سکیورٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد حاصل کی ہے۔

ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لانچ کے مالک نے کشتی میں زیادہ لوگوں کوبٹھایا، جس کی وجہ سے لانچ الٹ گئی۔

ماہی گیروں کے لواحقین نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔