سعودی عرب کے صحرا میں پھنس جانے والے چار پاکستانیوں کو مملکت کے سرحدی محافظوں نے بچا کر ان کی جان محفوظ بنائی۔
اخبار 24 کے مطابق پاکستانی شہری جو سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کے البطحا سیکٹر کے صحرا ربع الخالی میں تھے۔ ان کی گاڑی ریت کے ٹیلوں میں دھنس گئی تھی اور کسی صورت نہیں نکل پا رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گشت پر موجود سعودی سرحدی محافظوں نے انہیں فوری مدد فراہم کی اور ریت میں کئی فٹ تک دھنس جانے والی گاڑی کو نکال کر چاروں پاکستانیوں کی جان بچائی۔
دریں اثنا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کے لیے کال کریں۔