کرنٹ لگنےسے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Written by
in
Written by
in
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوات کے علاقے مالم جبہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنےسے 2 بچےجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ سے 8 مکانات میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کےتحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے شہر حیدرآباد میں بدین بس اسٹاپ مچھلی مارکیٹ کے سامنے 11ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن وائرٹوٹ کرگر گئی جس کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ گوجرانوالہ کے علاقے فاروق گنج میں بچوں نے ایک کٹی ہوئی پتنگ پکڑنے کی کوشش کی تو قاتل ڈورمیں دوڑتے کرنٹ نے دونوں بچوں کو پکڑ لیا تھا۔ باپ عبدالغفار بچوں کو بچاتے ہوئے خود جان کی بازی ہار گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور کے علاقے رشید پارک ہربنس پورہ کے شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے تینوں دوست ابراہیم، معظم اور کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔