راولپنڈی میں خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی آپریشن

راولپنڈی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش ، ٹی ٹی پی،بلوچ لبریش سے ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہےتھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، حفاظتی فیوز ،نقدی برآمد کرلی ، دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین،فیروز،حامدبشیر،اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرلیاگیا ہے اور تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے395کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے جبکہ 20 ہزار 940 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔