‘ملکی تاریخ میں کبھی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہوئی، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے’

کراچی : نائب صدرایف پی سی سی آئی شبیرمنشا کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں کبھی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہوئی ، موجودہ صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایل سیز کھولنے اور خام مال کلیئرنس کرنے کیلئے ایف پی سی سی آئی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھا ، جس میں مطالبہ کیا کہ درآمدی خام مال کی کلیئرنس کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشا نے لکھا کہ ملکی تاریخ میں کبھی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہوئی ، ایف پی سی سی آئی کومختلف ٹریڈ،انڈسٹری کی جانب سےدباؤکاسامنا ہے ، موجودہ معاشی صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے ہی ہوں گے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مختلف اوقات میں درآمدی مال نہ ملنے پر آگاہ کرتے رہے، ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر خرید کر امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

شبیر منشا کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز سے امپوٹرز ڈالر خرید کر مال کلیئرکراسکیں گے اور تمام اقسام کی ادائیگی کو180سے365دن کی حد تک کی اجازت دی جائے۔

خط میں کہا کہ درآمدی خام مال کی اوپن اکاؤنٹ کی سہولت دوبارہ بحال کی جائے، درآمدی مال کا ڈالر خودسےانتظام کرنےپربینکنگ فنانشل انسٹرومنٹ کی شرط کوختم کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا موجودہ بحران سے نمٹنےکے لئے اقدامات نہ کرنے پر شدید تشویش ہے۔