فرنچائز کرکٹ: تاریخ میں پہلی بار سگے بھائیوں نسیم، عبید نے بولنگ کا آغاز کیا

فرنچائز کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو سگے بھائیوں نسیم اور عبید نے دنوں اینڈز سے بولنگ کا آغاز کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس میچ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ لیگز کی تاریخ میں پہلی بار دو سگے بھائی اپنی ٹیم کے لیے بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے پائے گئے۔

اسلام آبا یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا اوور قومی پیسر نسیم شاہ نے کیا جبکہ دوسرا اوور ان کے چھوٹے بھائی اور پاکستان انڈر19 ٹیم کے رکن عبید شاہ نے کرایا۔

فرنچائز کرکٹ اور پی ایس ایل کی تاریخ میں بھی یہ پہلا واقعہ ہے کہ اننگز کے آغاز میں دنوں اینڈز سے دو سگے بھائیوں نے بولنگ کی شروعات کی ہے۔ اس سے قبل عبید کو پی ایس ایل میں ان کی ڈیبیو کیپ فہیم اشرف نے پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبید اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ زیادہ تیز فتار بولر ہیں۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میز کے آغاز سے قبل انھوں نے عندیہ دے دیا تھا کہ شاہ برادرز ایک ہی وقت میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

شاداب نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران عبید شاہ کی بولنگ کا سامنا کیا تھا، وہ واقعی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ تیز گیند کرتے ہیں۔