پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانیوں کے آنکھوں کے علاج کیلیے کابل میں مفت کیمپ قائم کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانیوں کے آنکھوں کے علاج کیلیے کابل میں مفت کیمپ لگایا گیا۔ یہ کیمپ پاک افغان تعاون فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے نور آئی اسپتال کالب میں قائم کیا گیا تھا۔
آنکھوں کے مفت علاج کے لیے یہ کیمپ 7 سے 14 جون تک جاری رہا جس میں متعدد افراد نے اپنی آنکھوں کا مفت معائنہ اور علاج کرایا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتا ہے۔