اسلام آباد (26 اگست 2025): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کیلیے موبائل رجسٹریشن کی خصوصی سہولت متعارف کروا رکھی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کو دورہ پاکستان کے دوران کنیکٹویٹی کیلیے موبائل فون رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے جسے مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے ان کیلیے خصوصی سہولت کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل صارفین سے اضافی ٹیرف کی وصولی، پی ٹی اے کی وضاحت
اقدام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو مختصر قیام کے دوران بلا تعطل موبائل کنیکٹویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانی اپنے ہر دورہ پاکستان پر 120 دن (4 ماہ) کیلیے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
طریقہ
- عارضی رجسٹریشن کیلیے ایف بی آر کا کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا
- یہ مکمل طور پر خودکار ہوگا
- اوورسیز پاکستانی پی ٹی اے کی ویب سایٹ https://dirbs.pta.gov.pk/drs/auth/login پر جا کر خود رجسٹریشن کروا سکتے ہیں