گورنر ہاﺅس میں آج ہونے والے آئی ٹی ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مفت جدید آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہوگا، 10 ہزار نوجوان شرکت کریں گے.
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ٹی ٹیسٹ کے سلسلے میں گورنر ہاﺅس کے مرکزی لان میں کرسیاں لگادی گئی ہیں، ، مفت جدید آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔
10 ہزار نوجوان آئی ٹیسٹ میں قسمت آزمائی کے لیے آج گورنر ہاﺅس آئیں گے، اس حوالے سے والنٹیئرز کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے جو امیدواروں کی رہنمائی کریں گے۔
گورنر ہاﺅس کے باہر سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایک سے 10000 تک رجسٹریشن نمبرز رکھنے والے امیدوار آج شام 6 بجے گورنر ہاﺅس میں ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔