اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نےمشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کےحق کی ترجمانی کی اور بھارت کاانتہاپسندانہ چہرہ دنیاکےسامنےبےنقاب کرتے ہوئے دنیاکوباورکرایاکہ کشمیرایک بنیادی تنازعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نےمشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کےحق کی ترجمانی کی، وزیراعظم نےبھارت کاانتہاپسندانہ چہرہ دنیاکےسامنےبےنقاب کیا اور دنیاکوباورکرایاکہ کشمیرایک بنیادی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیرحل کئےبغیرخطےمیں پائیدارامن ایک خواب رہےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے پارلیمان میں کشمیریوں کی جائز اور قانونی حق کی ترجمانی کی۔انہوں نے بھارت کا حقیقی انتہاپسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔وزیراعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ کشمیر ایک بنیادی تنازعہ ہے جس کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ایک خواب رہے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 7, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کی پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں، امید ہے اپوزیشن مشترکہ اجلاس کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرے گی۔
انھوں نے مزید کہا کشمیر ہمارا مشترکہ اور قومی کاز ہے، پارلیمان کی قراردار پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاس ہوگی۔
مظلوم کشمیری آج پاکستان کی پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اجلاس کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرے گی۔کشمیر ہمارا مشترکہ اور قومی کاز ہے۔پارلیمان کی قراردار پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاس ہوگی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 7, 2019
یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہتھکنڈے کے خلاف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں : بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت یہ کھیل اور آگے لے کر گیا تومستقبل میں نقصان کے ذمہ دارہم نہیں ہوں گے، دنیا کو کردارادا کرناہوگا، بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ایٹمی قوتیں کوئی خطرہ مول نہیں لےسکتیں، پیشگوئی کر رہا ہوں یہ پلوامہ جیسا واقعہ پھرکریں گے،الزام پاکستان پر لگایاجائےگا، مغربی دنیا کو مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آرہی، بھارت نے جو کشمیر میں کیاوہ بی جے پی کا انتخابی نعرہ تھا اور یہ نظریہ آرایس ایس کاہے۔