تیمرگرہ میں 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے جلائے گئے فرنٹیئر کور پبلک اسکول اینڈ کالج کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور نارتھ نے اسکول اور کالج کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں تعمیر مکمل کرکے اصل شکل میں بحال کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرپسندوں نے ایف سی پبلک اسکول اینڈ کالج کو مکمل جلانے کے ساتھ ساتھ ضروری سامان بھی لوٹا، فرنٹیئر کور نارتھ نے اسکول اور کالج کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں تعمیر مکمل کرکے اصل شکل میں بحال کر دیا۔
ایف سی پبلک اسکول اینڈ کالج کی بحالی پر طلباء اور طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے تاکہ وہ بچوں کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔