پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم فولاد گڈانی گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے سکھر پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم فولاد گڈانی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ سیل نے سعیدآباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم 11 سال بعد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر نے کہا کہ ملزم کو 11 سال بعد گرفتار کیا گیا، سکھر کا رہائشی ملزم قتل، اقدام قتل و دیگر متعدد کیسز میں مطلوب ہے۔

سی ٹی ڈی انچارج نے کہا کہ ملزم فولادگڈانی کیخلاف سندھ میں 12 مقدمات ہیں، ملزم فولاد گڈانی نے ذاتی دشمنی پر اہلکار اکبر گڈانی کو قتل کیا تھا۔

سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ سیل کے انچارج چوہدری صفدر نے مزید بتایا کہ قتل کے وقت ملزم کا بھائی بھی ہمراہ تھا۔