اسلام آباد: دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں کراچی کے جاری اور نئے منصوبوں کیلیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کر دیے گئے۔
دستاویز کے مطابق گرین لائن کراچی کیلیے ایک ارب 12 کروڑ روپے کا بجٹ مختص، سائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سڑکوں کی بحالی وتعمیر کیلیے ڈھائی ارب روپے مختص، اے ای ایم سی کی اپ گریڈیشن منصوبے کیلیے ایک ارب 33 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے۔
ضلع غربی کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلیے 75 کروڑ روپے مختص، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلیے 75 کروڑ روپے مختص، لانڈھی، زمان، کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب اور پلے گراؤنڈ کیلیے 75 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے۔
کراچی میں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب، پانی کے مختلف منصوبوں کیلیے بھی فنڈز مختص کیے گئے۔
ضلع وسطی کراچی میں پارک کی تعمیر کیلیے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے مختص، گراؤنڈ کی تعمیر کیلیے 13 کروڑ 37 لاکھ روپے مختص، پاک ایشین فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کیلیے 9 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص، کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کیلیے 4 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص کر دیے گئے۔
ضلع وسطی میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلیے 5 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص، آئی ٹی و کمپیوٹر ڈپلومہ سینٹر کی تعمیر کیلیے 8 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔
بجٹ میں ضلع کورنگی، ملیر میں سڑکوں، گلیوں اور نکاس آب کے منصوبوں کیلیے 15 کروڑ روپے مختص، ضلع شرقی کراچی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کیلیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔
اسی طرح ضلع جنوبی و غربی میں کے ایم سی منصوبوں کیلیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ مختص، وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلز کے منصوبوں کیلیے بھی 15 کروڑ روپے مختص جبکہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلیے 16 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر دیا۔