کراچی : کراچی سے چوری کی گاڑیاں ملتان لے جا کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا، جس سے 4گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 4گاڑیاں برآمد کرلیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کراچی گاڑیاں چوری اور چھیننے کے بعد ملتان لےجا کر فروخت کرتے تھے، ملزمان کی نشاندہی پر برآمد گاڑیاں مختلف علاقوں سےچوری اور چھینی گئی تھیں۔
اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد سے چوری شدہ کار کنڈیارو سے برآمد کی گئی ، گرفتارملزم کی نشاندہی پر برآمدکار وکیل کی ملکیت تھی چیچز نمبر ٹیمپرنگ کے بعد تبدیل کیا۔
حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی چھینی گئی گاڑی بھی گلزار ہجری سے برآمد کرلی گئی ہے۔