کراچی : تحقیقاتی اداروں نے شہر قائد میں اغواکے واقعات میں ملوث گینگ کاسراغ لگالیا اور اغوا کاروں کے3ٹھکانے بھی تلاش کرلیے، جس عمارت میں دعا اوربسمہ کورکھا گیا، وہاں سے متعدد شواہد جمع کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلار کے مطابق دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں تحقیقاتی اداروں کو کامیابیاں ملنے لگیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نےاغواکے واقعات میں ملوث گینگ کاسراغ لگالیا اور شہر میں اغوا کاروں کے3ٹھکانے بھی تلاش کرلیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا اور بسمہ کواغواکےبعدکلفٹن بلاک 2 کی عمارت میں رکھا گیا، دونوں واقعات میں سابق پولیس اہلکار کاگینگ ملوث ہے جبکہ اغوا برائے تاوان کے گروہ میں قوم پرست جماعت کےکارندے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 3 ٹیموں پرمشتمل اغوا برائےتاوان کاگینگ شہر میں کام کرتا ہے، ایک ٹیم گاڑی چھینتی ہے، دوسری ٹیم اغواکی واردات کرتی ہے جبکہ گینگ کی تیسری ٹیم واردات سےحاصل رقم سےکاروبار کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کلفٹن بلاک 2 کی رہائشی عمارت پرمتعدد شواہد جمع کرلئے ہیں ، جس فلیٹ میں دعا اوربسمہ کورکھا گیا اس کی تزئین و آرائش جاری تھی، تزئین و آرائش اغواکے شواہدمٹانے کے لیےکی جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق گینگ کے کارندوں کوگرفتار کرنے کے لیے سندھ بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔