پاکستان کیخلاف میچ سے قبل سارو گنگولی کا بھارتی ٹیم کو اہم مشورہ

سارو گنگولی

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ کوئی شک کہ بابر اعظم بہترین پلیئر ہیں، بھارتی بولرز کو ان کے خلاف اچھی بولنگ کرنا ہوگی۔

سارو گنگولی نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک بھی شاندار ہے، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کے آگے بھارت کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی اچھا بولنگ اٹیک ہے، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور شامی کے آگے بابر کو بھی رنز بنانے کے لیے اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بمراہ واپس آیا ہے جو ٹیم کو مزید مضبوط بناتا ہے، بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے، شامی بمراہ، سراج آپ کو اس سے بہتر تیز بولنگ اٹیک نہیں مل سکتا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی جبکہ بھارت ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔