صنعتی علاقوں میں گیس 2 دن کیلیے بند

پاکستان کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں گیس بحران کی شدت میں اضافے کے بعد صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا۔

صنعتی علاقوں میں گیس کی بندش اب ایک دن کے بجائے دو دن کر دی گئی۔ شہر قائد کی تمام صنعتوں اور کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے 2 دن کے لیے گیس بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

17دسمبر سے 19 دسمبر شہر کی سات انڈسٹریل زونز اور کیپٹوپاور کو ایس ایس جی سی کی جانب گیس استعمال نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی کی مانیٹرنگ ٹیمیں تمام صنعتی علاقوں میں اچانک چھاپے ماریں گی

ہفتہ اور اتوار کو کسی بھی فیکٹری نے گیس استعمال کی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔