متعدد سرکاری اداروں کی گیس منقطع کر دی گئی

کراچی میں گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلیے سوئی سدرن کا احسن اقدام

اسلام آباد: سوئی ناردرن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری اداروں کی گیس منقطع کر دی گئی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق مختلف نادہندہ اداروں اور محکموں سے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کر لی گئی، ایم این اے ہاسٹل کے ذمہ 2 کروڑ 36 لاکھ 39 ہزار سے زائد کے واجبات پر گیس کاٹی گئی۔

سوئی نادردن نے کیو بلاک کے ذمہ 55 لاکھ 14 ہزار سے زائد، سیکٹر جی فائیو میں خواتین ہاسٹل کے 62 لاکھ 54 ہزار سے زائد کے واجبات جبکہ پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد کے ذمہ 6 لاکھ 22 ہزار سے زائد کی عدم ادائیگی پر گیس کاٹ دی۔

ترجمان نے بتایا کہ پوسٹل اسٹاف کالج کے ذمہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد واجبات پر گیس کنکشن کاٹ دیا گیا، پنجاب ایمرجنسی سروسز کے ذمہ ایک لاکھ سے زائد کے واجبات پر گیس کاٹ دی گئی۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے 87 لاکھ 74 ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ راولپنڈی انسیٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی سے 84 لاکھ 31ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔

سوئی نادردن نے پمز اسپتال سے 49 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ کیپیٹل اسپتال اسلام آباد سے 20 لاکھ روپے کے واجبات وصول کر لیے۔