سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاک بھارت مقابلے کے دوران احمد آباد اسٹیڈیم کے آنے والے شائقین سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر جو کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ متنازعہ بیان کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے بھی پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہونے والی بدتمیزی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹڈیم میں بھارتی شائقین کا رویہ بہت برا تھا، شائقین کو دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے، وہ ہمارے مہمان ہیں جو ورلڈ کہ کھیلنے آئیں ہیں۔
گوتم نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں لیکن اپنے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں، آخر کار وہ ہمارے مہمان ہیں، شائقین کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ وہ مہمان ہیں اور یہاں ورلڈ کپ کھیلنے آئے ہیں۔
مودی اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین نے بدتمیزی کی حدیں پار کر دیں
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں دو روز قبل نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی شائقین نے بد تمیزی کی تمام حدیں پار کی تھیں۔
ٹاس کے موقع پر جب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بولنا شروع کیا تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے چپ رہنا مناسب نہ سمجھا اور بابر کو تنگ کرتے رہے۔
’پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگانا ناقابل قبول ہے‘
یہی نہیں بدتمیز بھارتی شائقین کرکٹ نے پاکستانی کرکٹرز پر نامناسب جملے کسے اور محمد رضوان کے پویلین لوٹتے وقت غیر مہذب نعرے لگائے۔