پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے شاندار الفاظ میں ان کی تعریف کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قدر با صلاحیت ہیں کہ وہ پاکستان کے ایسے بلے باز بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔
گوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی لیگ کرکٹ میں کپتانی کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ چند سال قبل میں نے بابر کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ ضرور کھیلیں مگر اس میں کپتانی نہ کریں، رنز بنائیں اور اگلے ایونٹ کی تیاری کریں۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بہت زیادہ ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں لیکن لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ اضافی تناؤ آ جاتا ہے۔