سابق بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی فاسٹ بولرز کو بہترین قرار دیدیا

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر کے حوالے سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیس باؤلنگ اٹیک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بہترین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین بولر کی بات کرتے ہیں تو مجھے یہ لگتا ہے کہ پاکستان کے پاس خاص طور بہترین پیس اٹیک موجود ہے۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ٹیم ہے جس کے پاس تین پیس اٹیک ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گیند کر سکتے ہیں، جب آپ ان کا موازنہ دوسری ٹیموں کے ساتھ کریں تو آسٹریلیا کے پاس ایک باؤلر ہے جو 140 کی اسپیڈ  سے باؤلنگ کر سکتے ہیں۔

 ’’جب کہ انگلینڈ کے پاس مارک ووڈ ہے جو 150 کلو میٹر کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں لیکن اگر پاکستان کے پیس اٹیک کی بات کریں تو ان کے پاس حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے بہترین پیس اٹیک ہیں‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انجری کے بعد شاہین شاہ کی واپسی سے پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کو بڑا فروغ ملا ہے۔