غزہ کے معروف کامیڈی آرٹسٹ محمود شُراب اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، کامیڈین سوشل میڈیا پر تخلیقی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی اور معروف شخصیت اسرائیلی فضائی حملے میں جام شہادت نوش کرگئی، کامیڈین محمود شُراب مزاحیہ ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر تخلیقی صلاحیتوں کے باعث بھی مشہور و معروف تھے۔
اسرائیلی جنگ میں محمود نے اپنے پلیٹ فارم کو انسانی خدمت کےلیے استعمال کیا، محمود بےگھر خاندانوں کےلیے پانی، کھانا اور دیگر امدادی سامان تقسیم کرتے رہے ہیں۔
غزہ سے تعلق رکھنے والے محمود نے سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی ڈونرز سے امداد جمع اور تقسیم کی تھی، بمباری کے باوجود محمود متاثرین کےلیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہے۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ محمود کو 21 جون کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیا گیا، حملہ جنوبی غزہ کے خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی کیمپ پر کیاگیا تھا۔