غزہ میں سسکتی انسانیت کے دوران فلسطین کےاسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے۔
اسرائیلی جارحیت اور تیل کی کمی کے باعث غزہ کے 14 اسپتال بند ہو گئے۔ جواسپتال زخمیوں کو بچانےکی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غزہ میں ایک بڑے اسپتال کو ایک گھنٹہ جنریٹر چلا کر اور پھر ایک گھنٹہ بند کر کے چلایا جا رہا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اسرائیلی فوج نے الشفاء سمیت 24 اسپتالوں کو خالی کرنےکا کہا ہے۔
اقوام متحدہ نےغزہ کےلوگوں کےلیے پانی کی کمی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد غزہ کیلئے پانی زندگی اور موت کا معاملہ بن گیا ہے۔