وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

PAF

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان خودمختاری، سالمیت، عزت و وقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق زیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کواس کی جارحیت کا جواب مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے مودی دانشمندی کی راہ اپنائے، یہ بھارت کے لیے پیغام ہے وہ جنگی جنون، منفی سوچ ترک کردے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان خودمختاری، سالمیت،عزت ووقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔