شریف برادران سے عالمی ریکارڈ بنانے والی طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات

ماہ نور چیمہ

لندن : قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی۔

لیگی قائدین نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور بے مثال ذہانت سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ انکا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تعلیمی میدان میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

قائد مسلم لیگ ن نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ کو انکی شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفه پیش کیا، اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی موجود تھے۔