حیدر آباد :انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل جماعتیں آج دھرنا دیں گی، مختلف شہروں سے قافلے حیدرآباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے آج جامشورومیں احتجاج کیا جارہا ہے۔
جی ڈی اے احتجاجی دھرنا دے رہی ہے، مختلف شہروں سے قافلے حیدرآباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، حیدرآباد میں ایم نائین موٹروے پردھرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جامشورو کوٹڑی فلائی اوور پراسٹیج لگے گا۔
جس سےمسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارا، جےیوآئی رہنماراشد محمود سومرو، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےزین شاہ، ایازلطیف پلیجواورڈاکٹرقادرمگسی سمیت دیگررہنما خطاب کریں گے۔
دھرنے کے باعث پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے اور ایم نائن موٹروےپرٹریفک معطل ہوگئی ہے، پولیس نے کہا ہے کہ آج کراچی تا اندرون ملک آنے جانے والے ایم نائین پرسفرسے گریزکریں۔
پولیس کے مطابق کراچی جانے کے لیے کوٹری،ٹھٹہ انڈس ہائی وے کا استعمال کیا جائے جبکہ ہیوی ٹریفک ایم نائین موٹروے کا استعمال نہ کرے۔
موٹروےپولیس کی جانب سےٹریفک کوجامشورو ٹول پلازہ سےبراستہ کوٹری اورحیدرآباد متبادل راستے پر موڑا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز سیاسی جماعتوں کے احتجاج کی کال پر آئی جی سندھ رفعت مختار کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا ، ڈی آئی جی حیدرآباد نے احتجاجی راستوں پرسیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی تھی۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ احتجاج کےراستوں کومحفوظ بنانےکےلیےہرممکن اقدامات کریں، احتجاج کرنےوالی جماعتوں کےرہنماؤں سےرابطہ رکھاجائے اور احتجاجی مقامات اورشرکاکی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
رفعت مختار کا کہنا تھا کہ متبادل راستوں پربھی فول پروف سیکیورٹی دی جائے اور مسافروں کی مشکلات دورکرنےکیلئےٹریفک کامتبادل روٹس شیئرکریں۔