نئی دہلی : بھارتی لڑکی گیتا نے بھارتی صدر سے ملاقات کی.
تفصیلات کے مطابق پندرہ سال پہلے غلطی سے سرحد عبور کرنے والی بھارتی لڑکی گیتا نے آج بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی، ملاقات میں بلقیس ایدھی اور ان کے ساتھ پاکستان سے گئے افراد بھی شامل تھے، ملاقات میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے گیتا سے کہا کہ تم دونوں ممالک کی بیٹی ہوں اور پاک بھارت اتحاد کی علامت ہو.
You are the daughter of both our countries, a symbol of India-Pakistan unity #PresidentMukherjee to Geeta
— President of India (@RashtrapatiBhvn) October 27, 2015
Ms. Geeta along with officials of Edhi Foundation met #PresidentMukherjee today at Rashtrapati Bhavan pic.twitter.com/qriUGLOS3K
— President of India (@RashtrapatiBhvn) October 27, 2015
گزشتہ روز گیتا اپنے وطن واپس پہنچی تو نئی دلی ائیرپورٹ پربھارتی حکام اور گیتا کے رشتے دار ہونے کے دعویداروں نے گیتا کا استقبال کیا، بلقیس ایدھی بھی گیتا کے ہمراہ ہیں.
دوسری جانب گیتا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں بلقیس ایدھی اور ان کے ساتھ پاکستان سے گئے افراد بھی شامل تھے، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ایدھی فاﺅنڈیشن کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا.
اس موقع پر انہوں نے ایدھی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیتا کا خیال رکھنے پر بے حد شکرگزار ہیں اور ان کا یہ اقدام ان کی رحم دلی اور انسان دوستی کے اعلیٰ درجات پر ہونے کی دلیل ہے، ایدھی فیملی نے جو کیا اس کی کوئی قیمت نہیں.
واضح رہے کہ گیتا بارڈر کے قریب مندر میں اپنے والدین کیساتھ آئی تھی، بھیڑ میں گیتا اپنے گھروالوں سے بچھڑ کر پاکستان بارڈر پار کر گئی، جہاں پولیس نے گیتا کو پکڑ کر ایدھی کے حوالے کردیا تھا، گیتا پندرہ سال سے ایدھی فاونڈیشن میں مقیم تھی، جہاں اس کا بھرپور خیال رکھا گیا ۔
گیتا کی ایدھی ہوم میں بہت ساری سہیلیاں تھیں جن کیساتھ وہ اپنے سکھ دکھ بانٹتی تھی، گیتا کیلئے چھوٹا سا مندر بھی بنایا گیا تھا ،جہاں وہ پوجا کرتی تھی، کچھ روز پہلے گیتا نے اپنے خاندان کو تصویر میں دیکھ کر پہچانا تھا،۔
گیتا کے خاندان ملنے کی تصدیق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی کی تھی، سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گیتا کواس کے خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔