بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گرمی سے متعلق لپ سنکنگ کررہی ہیں۔
جینیلیا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت گرمی ہے ایک ریل تو بنتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’کچھ تو پڑھی لکھی ہوگی یہ گرمی ورنہ اتنی ڈگری لے کر کون گھومتا ہے۔‘
جینیلیا ڈی سوزا کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ جینیلیا ڈی سوزا سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’جو ہنسے اس کا گھر بسے اور جس کا گھر بسے پھر پوچھو کب ہنسے۔‘
شوبز جوڑی نے 2003 میں فلم تجھے میری قسم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فلم کی ریلیز کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور ان کے دو بیٹے 8 سالہ راہل اور 6 سالہ ریان ہیں۔
اداکاری کی بات کی جائے تو رتیش کے کریڈٹ پر کامیاب فلمیں برداشت، مستی، دھمال، ہاؤس فل، ایک ولن، بلف ماسٹر اور نیٹ فلکس کی پلان اے پلان بی شامل ہیں۔
جینیلیا ڈی سوزا بھی مستی، جانے تو یا جانے نا، چانس پہ ڈانس، لائف پارٹنر، تیرے نال لو ہوگیا اور فورس شامل ہیں۔