8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں امیدواروں کے کوائف آر اوز کو بھجوا دیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں امیدواروں کے کوائف آر اوز کو بھجوا دیے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 28 ہزار امیدواروں کے کوائف ریٹرننگ افسران کو بھجوائے ہیں جو کہ انہیں موصول بھی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کے یہ کوائف اسٹیٹ بینک، نادرا، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے حاصل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024، الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
ذرائع کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے حوالے سے بھی تفصیلات آر اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی یا نادہنگی کے معاملے پر ریٹرننگ افسران کارروائی کر سکیں گے۔