پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کرلیا ہے ملک بھر میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت آئندہ ماہ اگست میں ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور ڈسٹرکٹ سطح پر مانیٹرنگ افسران تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر 6 سے 7 لاکھ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے جب کہ 10 سے 11 لاکھ عملہ انتخابی ڈیوٹیاں سر انجام دے گا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عام انتخابات کے نتائج کیلیے رزلٹ منیجمنٹ نظام استعمال کیا جائے گا۔