چین کے جنرل فین جیانجن کو ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا

اسلام آباد : پاک فضائیہ کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے جنرل فین کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈی جی بیورو آف ملٹری اکویپمنٹ ٹیکنیکل کوآپریشن، عوامی جمہوریہ چین، جنرل فان جیانجن، کو ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔

یہ اعزاز انہیں پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کی بھرپور کوششوں اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنرل فین کی انہی کاوشوں کی بدولت علاقائی طاقت کا توازن ممکن ہوا۔ دونوں معززین کے مابین ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے جدید آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے اپنے وژن کے وسیع منصوبوں کا ذکر کیا۔ ائیر چیف نے خاص طور پر آرٹیفشل انٹیلیجنس، سائبر اور اسپیس کے شعبوں میں جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

ایئر چیف نے جدید رجحانات کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل ڈھانچے کی بہتری کے لیے جاری مختلف منصوبوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور بے مثال تزویراتی شراکت داری قائم ہے۔