کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، انھوں نے اپنے 3 سالہ سپہ سالاری کے دور میں ایسے اقدامات کئے کہ قوم کے دل پر راج کرنے لگے۔
جنرل راحیل شریف نے ایسے منفرد ملکی اور غیر ملکی اعزازات اور کامیابیاں حاصل کی، جو کسی اور آرمی چیف کے حصے میں نہیں آئیں۔
جنرل راحیل شریف کو برطانیہ کے مشہور زمانہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویشن کا اعزاز حاصل ہے۔
جنرل راحیل شریف کو اعزاز حاصل ہے کہ انکا تعلق دو نشانِ حیدر پانے والے شہدا کے خاندان سے ہے۔
جنرل راحیل شریف دنیا کے 10بہترین جنرلز میں سے پہلی پوزیشن پر ہیں
.
جنرل راحیل شریف ایسے ملٹری کمانڈر ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کو سنگل آرڈر سے کنٹرول کیا ۔
جنرل راحیل شریف ایک انفنٹری ڈویژن کے جنرل کمانڈنگ افسر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
پاکستان کے استحکام کے لیے کئی کامیاب فوجی آپریشنز کا سہرا بھی جنرل راحیل شریف کے سر پر ہیں، جس میں آپریشن ضرب عضب ، کراچی آپریشن ، کامبنگ آپریشن وغیرہ شامل ہیں۔
جنرل راحیل شریف فوج کے اندر ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام میں مقبول ترین آرمی چیف ہیں۔
راحیل شریف کا ایک اور اہم کارنامہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل ہے۔
نشان امتیاز(ملٹری) کا اعزاز بھی جنرل راحیل شریف کے پاس ہے۔
جنرل راحیل شریف برازیل کے آرڈر آف میرٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی شخصیت ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی لیجن آف میرٹ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
ریٹائرمنٹ کے وقت آرمی چیف سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔