پشاور: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کا دورہ کیا اور ایک چھوٹی سی دکان سے حجامت بنوائی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے بعد ملک میں امن قائم ہوگیا جس کو اب دنیا کے تمام ممالک تسلیم کررہے ہیں، انٹرنیشنل فٹ بالرز، ریسلرز اور کرکٹرز کے دوروں سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آیا۔
پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’پشاور کے بازار کی سیر اور پرانی گلیوں میں بیٹھے نائی سے حجامت بنوائی‘۔
جرمنی کے سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر کے ساتھ پیغام اردو میں شیئر کی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارٹن بازار میں خریداری کررہے ہیں اور ایک نائی سے اپنے بال کٹوا رہے ہیں۔
پشاور کے باذار کی سیر. بازار کی پرانی گلیوں میں ایک نوجوان نائ سےبال کٹوائے. pic.twitter.com/WRLGTZ7CAe
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) September 12, 2017
مارٹن کی شیئر کی گئی تصاویر کو تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا اور اُس کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ ’مارٹن کا دورہ اس بات کی غمازی ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوگیا‘۔
#German Ambassador @KoblerinPAK having a Haircut in the #Peshawar market; Peace prevails in Khyber Pakhtunkhwa#KPKUpdates pic.twitter.com/yRpMnGG0ig
— PTI KP (Official) (@PTIKPOfficial) September 12, 2017
دوسری جانب مارٹن نے ایک اور ٹوئٹ میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، پاکستان کی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو PAKvWXI جیت کی مبارکباد. میں خوش ہوں کے بین اقوام کرکٹ پاکستان میں واپس آ رہا ہے. https://t.co/XelEYYjeAs
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) September 13, 2017