جرمن فٹبال کلب نے اسرائیلی کھلاڑی کا معاہدہ منسوخ کردیا

جرمن فٹبال کلب فورچوناڈ سلڈورف نے اسرائیلی کھلاڑی کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فورچوناڈ سلڈورف نے فلسطینیوں کے خلاف بیانات پر شون وائزمین کی شمولیت روک دی۔

فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے خیالات ہمارے اقدار منافی ہیں۔

واضح رہے کہ مداحوں کے شدید احتجاج اور پٹیشن کے بعد کلب کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اسرائیلی کھلاڑی شون وائزمین نے غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کے قتل کی حمایت کی تھی۔

کلب فینز کی پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ متعصبانہ خیالات رکھنے والا کھلاڑی ہماری کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وائزمین نے غزہ کو نقشے سے مٹانے جیسے بیانات دیے ہیں۔