جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

جرمن سفارتخانہ

اسلام آباد : موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمن سفارتخانہ نے پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ موٹروے پر اسلام آباد آنے والے تمام راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمن سفارتخانہ نے آج ویزہ سیکشن بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جرمن سفارتخانہ کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ درخواست دہندہ گان وزیرہ درخواست کےلیے آج نہ آئیں جن کے اپوائنٹمنٹ آج تھے ، ان کو اگلے ہفتے نئی تاریخ دی جائے گی۔